ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سرینگر کے بیشترعلاقوں میں بدستور کرفیو جاری

سرینگر کے بیشترعلاقوں میں بدستور کرفیو جاری

Sun, 12 Feb 2017 11:16:41    S.O. News Service

 

سرینگر، 11 فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں کشمیر میں جے کے ایل ایف بانی مقبول بھٹ کی برسی پر علیحدگی پسند گروپوں کی جانب سے بلائی گئی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے سرینگر میں آج مسلسل تیسرے دن بھی کرفیو جاری رہی۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ سرینگر میں شہر سے دور میسما پولیس تھانہ علاقے کے ساتھ شہر کے اندرونی علاقوں میں لوگوں کے متحد ہونے پر مسلسل کرفیو جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے اعلان کو دیکھتے ہوئے قانون بنائے رکھنے کے لئے ان علاقوں میں کرفیو آج مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہ۔افسر نے بتایا کہ دیگر تمام علاقوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے۔ بہر حال علیحدگی پسندوں کی جانب سے مجوزہ مارچ کو ناکام کرنے کے تعلق سے کل لال چوک اور یہاں کے سونورمیں واقع ہندوستان اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ ’’یونائیٹڈ نیشنز ملرٹی آبزرورس گروپ ان انڈیا اینڈ پاکستان‘‘(یواین ایم اوجی آئی پی )کے دفتر کے باہر حکام کو تعینات کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کسی طرح کے احتجاج کو ناکام کرنے کے لئے شہر کے حساس علاقوں اور وادی میں کہیں کہیں کافی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔پارلیمنٹ حملے کے مجرم محمد افضل کی برسی پر علیحدگی پسند گروپوں کی جانب سے بلائی گئی ہڑتال کو دیکھتے ہوئے شہر کے کئی حصوں میں سب سے پہلے جمعہ کوکرفیولگائی گئی تھی۔ افضل گرو کو نو فروری، 2013 کو پھانسی دی گئی تھی۔


Share: